• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کہتے ہیں شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والانہیں ہے، یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اشتعال انگیز تقریر اور اداروں کے خلاف بیانات کے کیس میں ضلع کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے دائر استغاثہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس کی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے حاضری لگوائی ، فاضل مجسٹریٹ نے پراسیکیوشن کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے وکیل فرہاد شاہ نے کہا کہ ایف آئی آر کے وقت صرف ایک دفعہ 16 ایم پی او شامل تھی، اب 124 اے اور 506 بی دھمکیاں دینے کی دفعات خلاف قانون شامل کر لی گئیں ۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نیب کو مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس بھیجے کی جرات نہیں ہو رہی ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مولانا کا ہاتھ اس لیے چوما تھا کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی تھی ۔

تازہ ترین