• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید اور ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن کی دوستی پروان چڑھنے لگی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ جلال کی دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔

ہمایوں سعید جنہوں نے گزشتہ روز ہی عدنان صدیقی کے ہمراہ ارطغرل غازی کی کاسٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اب اُنہوں نے تُرک اداکار جلال  کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جلال کو فالو کرلیا ہے جس کے بعد یہ خبر بڑی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترک اداکارہ جلال نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہمایوں سعید کو فالو کرلیا ہے۔

پاکستان اور ترک اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن سمیت اس سیریز کے دیگر ممبران نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان، شبلی فراز، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عمران عباس سے ملاقات کی۔

ارطغرل غازی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے دوران نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔

تازہ ترین