• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نشئی ڈرائیورز کو پکڑنے کیلئے اے آئی کیمرہ تیار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کی کاؤنٹی ڈیون اور کارن وال میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے کا تجربہ کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ کیمرہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جدید ترین کیمرہ منشیات کے استعمال کے بعد نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمرے کے ذریعے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کے بعد پولیس اہلکار اس گاڑی کو روک سکتے ہیں اور  موقع پر ہی فوری تحقیقات کر سکتے ہیں تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ آیا ڈرائیور نے شراب نوشی کی ہے یا غیر قانونی منشیات کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کیمرہ پورٹ ایبل ہے اور سڑک پر کہیں بھی لگایا جاسکتا ہے اور یہ بغیر کسی انتباہ کے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس کیمرے کو تیار کرنے والی کمپنی ایکوسینس کے جنرل منیجر جیوف کولنز نے کہا کہ ہمیں ڈیون اور کارن وال کاؤنٹی میں اس جدید ٹیکنالوجی کے پہلے ٹرائلز کا انعقاد کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم قیمتی زندگیوں کے تباہ ہونے کی وجہ بننے سے پہلے ہی خرابیوں کا پتہ لگا لیں تو ہم سب مزید محفوظ رہیں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید