• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر تو مذاکرات نہیں ہو سکتے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر تو مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کل بھی تصدیق کی تھی، باقاعدہ مذاکرات کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کی کوئی باضابطہ بات نہیں کی گئی، اگر اس ایوان کے ساتھ ہمارا تعلق ہے تو معاملات یہیں حل کرنے ہوں گے، یہ باتیں کہ کمیٹی بن گئی ہے یہ بے معنی ہیں، یہ باتیں اسی وقت معنی خیز ہوسکتی ہیں جب کوئی سنجیدگی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ کتنی اموات ہوئی ہیں، رینجرز اور پولیس والے جو شہید ہوئے ہیں ان کو کس نے مارا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اُدھر سے خوشگوار ہوا کا جھونکا آیا ہے، بھائی نے کہا کہ میری زبان آگ اگلتی ہے، بالکل ٹھیک ہے، میری زبان میں شیرنی نہیں آتی، پیار سے بات کریں گے تو پیار سے جواب آئے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آج بات ہوتی ہے کہ جیل میں یہ سہولت نہیں ہے، یہ سہولت نہیں ہے، مجھے جیل میں کمبل بھی نہیں دیا گیا تھا، سیاسی ورکر کو آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم نے کوئی مشکلیں اٹھائیں تو ہم نے اپنے سیاسی عقائد کے لیے کیا، پاکستان کی تاریخ میں صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا گیا وہ میں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید