• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرپرسن پنجاب اوور سیز کمیشن کیلئے بیرسٹر امجد ملک بہترین انتخاب ہیں: ملک یونس

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے بیرسٹر امجد ملک کی بطور ڈپٹی چیئرپرسن پنجاب اوور سیز کمیشن تقرری کو حکومت پنجاب کا بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ 

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی قابلیت، قانونی مہارت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے غیر معمولی تجربے کے باعث اس منصب کے لیے موزوں ترین انتخاب ہیں۔

ملک یونس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فعال اور وژنری لیڈر ہیں، جو عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہوئی ہیں اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خوابوں کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے شعبے میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف، اور مریم نواز کی قیادت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ملک یونس نے امید ظاہر کی کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی تقرری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کے لیے سرمایہ کاری اور دیگر سہولیات کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور اس قسم کی تعیناتیاں ان کے اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی۔

انہوں نے حکومت پنجاب کو اس فیصلے پر مبارکباد دی اور یہ بھی کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم عوامی خدمت اور ترقی کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید