• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاجی کال کے حامی


سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک بھر میں موجود ن لیگ کی مقامی قیادت اور کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور پوری جماعت ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے شہدا کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین