وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کب کوئٹہ جائیں گے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صبح بھی جا سکتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد بھی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ابھی بحرین سے پہنچے ہیں، وہ کب جائیں گے مجھے نہیں معلوم۔
سانحہ مچھ پر دھرنا دینے والوں اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔