• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کا تجاوزات آپریشن کیخلاف حکم امتناع دینے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تجاوزات آپریشن کے خلاف حکم امتناع دینے سے انکار کردیا، جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں محمود آباد تجازوارت آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھتے نہیں بارشوں میں شہر کی کیا حالت ہوتی ہے کیا آپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا کیا ہمیں معلوم نہیں کے ایم سی کی لیز کس طرح ہوتی ہے نالوں پر قبضے سے شہر کا حلیہ بگڑ چکا اگر حکم امتناع لینا ہے تو سپریم کورٹ جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے حکم امتناع کیسے دے دیں،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے گھر کے ایم سی لیز شدہ ہیں، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کے ایم سی کی ایسی لیزکو نہیں مانتے، قبل ازیں علاقہ مکینوں کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ متعلقہ حکام سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کر رہے ہیں برسوں سے لیز شدہ گھروں کو بھی گرایا جا رہا ہے ہمارے گھر لے آوٹ پلان کا باقاعدہ حصہ ہیں،اینٹی انکروچمنٹ سیل و دیگر اداروں کو گھر مسمار کرنے سے روکا جائے، سندھ ہائی کورٹ ان کے گھروں کا معائنہ کرنے کے لیے ناظر مقرر کرے، درخواست میں چیئرمین این ڈی ایم اے، چیف سیکرٹری ،کے ایم سی، میونسپل کمشنر، کمشنر کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین