• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زین علی آفندی کے قاتلوں کو گرفتار کرے، سندھ مدرسہ بورڈ کا اجلاس

کراچی (پ ر)سندھ مدرسہ بورڈ نے بورڈ کے رکن زین علی آفندی کے قتل کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مرحوم کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے،تعزیتی اجلاس کے شرکا نے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی اور مرحوم کی بیوہ دیگر لواحقین بالخصوص مرحوم کی پھوپھی اور بورڈ کی نائب صدر ڈاکٹر شائستہ سے اظہار تعزیت کیا، اجلاس میں بورڈ کے صدر مظہر الحق صدیقی، سینئر رکن عبدالحکیم بلوچ ، نائب صدر اشفاق میمن، اعزازی سیکریٹری شفیق پراچہ، جوائنٹ سیکریٹری اکرم بلوچ اور پرنسپل قائد اعظم پبلک اسکول الطاف حسین نے شرکت کی۔

تازہ ترین