تہران (جنگ نیوز )ایران کے پاسداران انقلاب نےجمعہ کو خلیج کے ایک نا معلوم زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نےاس بارے میں ایک ایسے وقت میں رپورٹ شائع کی ہےجب واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایران کے انقلابی گارڈز، جنہیں پاسداران انقلاب بھی کہا جاتا ہے، کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ریاستی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا،یہ اڈہ ان متعدد اڈوں میں سے ایک ہے جہاں ایرانی بحریہ کے متعدد اسٹریٹیجک ہتھیار رکھے جاتے ہیں۔‘‘پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے مزید کہاکہ یہ میزائل سینکڑوں کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں، اپنے سمت کی درستگی میں مہارت رکھتے ہیں۔