• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے، مظفر آباد، باغ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب میں صبح بدستور دھند چھائی رہی۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے، مظفر آباد، باغ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں ایک روز کے وقفے کے بعد رات سے دوبارہ برف باری شروع ہوگئی ہے۔

برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں بلاک ہیں، جلانے کی لکڑی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دیامر کے بالائی علاقوں تانگیر، داریل اور بابو سر ٹاپ میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔


پنجاب کے متعدد شہر بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

تازہ ترین