کراچی میں سائبیرین ہواؤں کےچلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا، شہر میں درجۂ حرارت 5 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج سائبرین ہواؤں کی رفتار تیز ہوسکتی ہے، ہوائیں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل سے کراچی میں ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا مزیدکہنا ہے کہ شہرِقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد رہنے اور مزید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔