کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے 12 سال کے بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق بچے کو قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات بر آمد
پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملیر ندی سے لاش ملی
ذرائع کے مطابق مقتول بچے کی شناخت خالد دین ولد امان اللّٰہ کے نام سے کر لی گئی ہے اور یہ 3 اکتوبر کو خمیسو گوٹھ نیو کراچی سے لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ بچے کوقتل کیا گیا ہے۔