پشاور(قیصر خان) اسلام آباد کے بعد پشاور میں پولیس اہلکار کے قتل میں پولیس اہلکار ملوث نکلے مقتول کھاناکھانے کے بعد گھر آرہا تھا کہ سادہ کپڑوںمیں ملبوس اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنا دیا ، جو بعد میں چل بسا، پولیس حکام نے ایس ایچ اوکو معطل کرکے چوکی انچارج سمیت چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا پولیس اہلکاروں نے چلتی کار پر فائرنگ کی تھی ۔واقعات کے مطابق چار جنوری 2012ء کو لیو ی اہلکار ریاض خان سکنہ باڑہ حال خزانہ اپنے ساتھی اکبر خان کے ہمراہ ماشو پیکے میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد گاڑی میں گھر آرہاتھا کہ راستے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ریاض خان زخمی ہو گیا مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پہلے روز ایف آئی آر میں درج کیا گیا تھا کہ ریاض خان نے پولیس نے بتایا تھاکہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور ایف آئی آربھی نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی تھی بعدازاں دوران تفتیش پولیس حکام کو اطلاع ملی کہ لیوی اہلکار ریاض خان کی گاڑی پر پولیس اہلکاروں نے ہی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیاتھا۔