• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد


سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے باپ نے مالکان سے ادھار لیا ہوا تھا، رقم نہ دینے پر مالکان نے اسے اپنے گھر پر رکھا ہوا تھا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے، کھانا نہیں ملتا تھا، کوڑا دان میں پھینکا ہوا کھانا کھاتی ہوں،  رات کو سونے کے لیے بستر بھی نہیں ہے۔

 جیو نیوز کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپا مار کر بچی کو بازیاب کروا لیا۔

 پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او مراد پور کا کہنا ہے کہ  متاثرہ بچی پر ذہنی دباؤ ہے۔

ملزم شہزاد کا کہنا ہے کہ  ہم نے بچی پر تشدد نہیں کیا، لڑکی ہماری رشتہ دار ہے۔


ڈی پی او حسن اسد علوی کا کہنا ہے کہ  متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  متاثرہ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،  جبکہ ملزمان زیرحراست ہیں۔

تازہ ترین