• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، گزشتہ روز لاپتا بچے کی لاش مل گئی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ الطاف نگر میں واقع پلاٹ سے 12 سالہ ارباز ولد عزت گل کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق بچہ گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا، اہل خانہ نے پولیس کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی،پولیس کے مطابق متوفی بچہ گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ موبائل میں گیم اپلوڈ کروانے گیا تھا،ہفتہ کی صبح بچےکی لاش خالی پلاٹ سے ملی،بچے کہ سر پر گہرے زخم کےنشانات موجود ہیں، لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔دریں اثنا ایم ایل او کی رپورٹ کے مطابق بچے سے بد فعلی کی گئی ،اسکے گلے میں پھندے کا نشان بھی موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے اسے گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور بعد ازاں اسے سر میں کسی آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔

تازہ ترین