آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PSL6: جس حد تک ممکن ہوسکا کراؤڈ لانے کی کوشش کریں گے، احسان مانی


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  کے چئیر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ فینز کو آنے کی اجازت ملے جائے، اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے۔

 پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے موقع پر بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل برانڈ پر سب کو فخر ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ فرنچائزز نے لیگ کی کامیابی میں کردار ادا کیا، فرنچائزز کا ہمارے ساتھ آگے بڑھنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فینز نے پی ایس ایل کو بہت سپورٹ کیا، فینز کا پی ایس ایل میں اہم رول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید