وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو خبردار کیا ہے کہ اطمینان رکھیں ان سب کا علاج ہونے والا ہے۔
عمرا ن خان نے سوشل میڈيا سے وابستہ افراد سے گفتگو میں کہا کہ ’نواز شریف نے فوج سے حکومت گرانے کا کہا، ورنہ فوج جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی چیف کو گرا دے۔‘
عمران خان نے اپوزيشن اتحاد کو بے شرم قرار دیا اور کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ٹوٹ بٹوٹ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مایوسی کی انتہا ہے کہ وہ اب جی ایچ کیو جانے کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہے، اپوزيشن کو ڈر ہے کہ حکومت پانچ سال نکال گئی تو ان کی دکانیں بند نہيں ہوں گی بلکہ سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اطمینان رکھیں ان سب کا علاج ہونے والا ہے۔