• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنے کو تیار


نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنے کےلیے تیار ہیں، 21 جنوری سے زہرہ، مریخ، زحل، مشتری، نیپچون اور یورینس قطار میں ہوں گے، جس کا رات میں مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

پلینیٹری الائنمنٹ یا پلینیٹری پریڈ کہلائے جانے والے اس نظارے میں زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو بغیر ٹیلی اسکوپ، جبکہ نیپچون اور یورینس کو ٹیلی ٹیلی اسکوپ کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پلینیٹری الائنمنٹ ایسا فلکیاتی مظہر ہے، جس میں نظام شمسی کے سیارے زمین سے دیکھنے پر آسمان کے ایک ہی علاقے میں قریب قریب قطار میں نظر آتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید