• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے2021 کے لیے تعلیم کے شعبے کے بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

ترک یونیورسٹیز میں بیرون ملک مقیم ترکوں اور دیگر طالب علموں کے لیے بین الاقوامی اسکالر شپس پروگرام شروع ہو گیا ہے، صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں طالب علم اسکالر شپس کے لیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

یہ اسکالر شپس ترکی کی تمام بڑی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے کھولی گئی ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ریسرچ اور مختلف لینگویجز میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترکی کی تمام یونیورسٹیز میں اسکالر شپس حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری ہے۔

ترکی میں اسکالر شپس کا یہ پروگرام 2010 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ بیرون ممالک میں مقیم دیگر کمیونٹیز کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو۔

تازہ ترین