• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ، میزبان و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بھارتی شہر جے پور میں موجود اپنی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اکثر سوشل میڈیا پر ماضی کی حسین یادیں اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ہمرہ اُن کی بہن اسمہ عباس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں کیپشن دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’وہ اس تصویر میں ایک بھارت کے یادگار دورے کے دوران بھارتی شہر جے پور میں موجود راجا کے محل میں ہیں۔‘

بشریٰ انصاری کی اس تصویر پر جہاں پاکستان میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے لائیکس اور کمنٹ کئے جا رہے ہیں وہیں ہیں وہیں سرحد کے اُس پار بسنے والے بھارتی پرستار بھی اُن کی تصویر کو لائیک اور اور اُس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر اُن کے بھارتی مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں دوبارہ بھارت آنے کی پیشکش کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین