• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی محل کے اندر پہلی بار شوٹنگ، سیف علی خان نے وجہ بتادی




بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے خاندانی محل کے اندر شوٹنگ کی اجازت دینے کی وجہ بتادی۔

بھارتی جریدے سے گفتگو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ خاندانی محل کرائے پر دینے کے معاملے میں مجھے گھبراہٹ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کبھی خاندانی محل کے باہر شوٹنگ دینے پر کبھی کوئی اعتراض نہیں رہا کیوں کہ یہ سال کے 340 غیر استعمال رہتا ہے۔

چھوٹے نواب نے یہ بھی کہا کہ میں مانتا ہوں کہ آج کل فلم کا عملہ ذمے دار بن گیا ہے، وہ شوٹنگ کی جگہ کا خیال رکھتا ہے، تاہم اب بھی خاندانی محل کے اندر شوٹنگ کی اجازت دینے سے میں گھبرا جاتا ہوں۔


ان کا کہنا تھاکہ عام طور پر میں زیادہ بہتر محسوس کرتا ہوں کہ فلم کی شوٹنگ محل کے بیرونی حصے میں کی جائے، لیکن ’ٹانڈو‘ کے لیے میں محل اندر  شوٹنگ کی اجازت دے دی۔

سیف علی خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ محل شاہی لُک دیتا ہے جو بھی وہاں کھڑا ہوتا ہے وہی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا لگتا ہے۔

اس سے قبل پٹودی پیلس کے بارے میں گفتگو کے دوران چھوٹے نواب کہہ چکے ہیں کہ اس محل کی قیمت دولت میں لگانا ممکن نہیں، کیونکہ یہ جذباتی طور پر انمول ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس محل مین میرے دادا، دادی اور والد دفن ہیں، اس جائیداد سے میرا تحفظ، سلامتی اور روحانیت کا تعلق ہے۔

سیف علی خان ویب سیریز تانڈو میں ایک سیاسی خاندان کے چشم و چراغ کا کردار ادا کررہے ہیں، جس کا ہدف وزارت عظمیٰ کی کرسی ہے، تاہم اُس کی راہ میں کئی رکاوٹیں کھڑی ہیں۔

سیریز کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد کافی پذیرائی حاصل کرچکا ہے جبکہ تانڈو بھی رواں ماہ ہی ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین