• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بندش کا فائدہ مودی کو پہنچ گیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش کا فائدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنچ گیا۔

واشنگٹن میں کیپٹل ہلِ حملے کے بعد ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کو پہلے ڈیلیٹ کیا اور پھر ان کا اکاؤنٹ بند کردیا۔ 

اپنے اکاؤنٹ کی بندش سے قبل ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ برسرِ اقتدار سیاسی رہنماؤں میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والوں کی فہرست میں سب سے آگے تھے۔ 

اسی طرح اس فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تھے۔

تاہم اب ٹوئٹر کی جانب سے امریکی صدر کے اکاؤنٹ کی بندش کے بعد بھارتی وزیراعظم وہ برسرِاقتدار شخصیت بن گئے جن کے ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ 

نریندر مودی اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دنیا بھر سے 6 کروڑ 47 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔ 

تازہ ترین