• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پٹرولیم ڈویژن کا جواب

پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جواب جمع کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول ڈویژن نے اپنے جواب میں کہا کہ پٹرول بحران انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ذخیرہ اندوز کمپنیوں کو چھوڑ دیا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ پٹرول بحران انکوائری کمیشن نے پٹرولیم ڈویژن کو اُس معاملے میں قربانی کی بکرا بنادیا ہے۔


پٹرولیم ڈویژن نے اپنے جواب میں کہا کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں 3 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔

وزیر منصوبہ اسد عمر کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ 3 وفاقی وزرا کی کمیٹی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے سیکریٹری پٹرولیم اسد حیا الدین کی طرف سے پٹرول بحران پر اپنا جواب اسی کمیٹی کے پاس جمع کرایا ہے۔

تازہ ترین