• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے خاتمے کے بعد قطر کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد قطر کی پہلی پرواز مملکت میں لینڈ کرگئی۔

یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

تاہم اب چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔

پابندی اٹھائے جانے کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک قطر کے ساتھ اپنی زمینی، بحری و فضائی سرحدوں کو کھول رہا ہے۔

 اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ قطر کی پہلی پرواز سعودی عرب کے دارالحخومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ 

اسی طرح سعودی عرب سے بھی قطر کے لی پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ 

تازہ ترین