بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بہاولنگر کے 2افراد کو 60,60دنوں کیلئے سنٹرل جیل بہاولپور میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،جبکہ دو ملزمان کو جوڈیشل پر سنٹرل جیل بھجوا دیا، سپیشل برانچ کی آر پی او بہاولپورکوبھجوائی گئی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بہاولنگر کے رہائشی محمد اعجاز عرف پلو اورمحمد عرفان کو 60,60روز کیلئے سنٹرل جیل بہاولپور میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دو ملزمان تیموررضا اور یعقوب جوکہ ضلع سرگودھا کے مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان اورمقدمہ خانپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھجوانے کاحکم جاری کیا۔