• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رچا چڈھا نے فلم کےکردار کیلئے بال کیوں نہیں کٹوائے؟

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے بتا دیا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’میڈیم چیف منسٹر‘ کے کردار کے لیے بال کٹوانے سے کیوں انکار کیا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے کردار کے لیے انہیں اپنے لمبے بال کٹوانے تھے لیکن اسی دوران ان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

رچا چڈھا کے مطابق انہوں نے فلم ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ بال کٹوانے کے بجائے وِگ (مصنوعی بال) لگانا چاہتی ہیں جس پر ڈائریکٹر نے ان کی تجویز مان لی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی مختلف تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں ان کے چھوٹے بال نظر آرہے ہیں تاہم حقیقت میں وہ وگ ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی اپریل میں طے ہوگئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے شادی ملتوی کرنا پڑی اور دونوں نے اعلان کیا کہ جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی تب تک وہ شادی نہیں کریں گے۔

اپنی شادی کے حوالے سے رچا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ہم دونوں چاہتے تھے کہ ہماری شادی میں تمام لوگ شریک ہوں اور کورونا کی وجہ سے تقریب متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین