• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے مزید 300 سے زائد اموات کے بعد ہلاکتیں 3 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 529 افراد ہلاک ہوگئے۔

لندن کے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے، مرض کی علامات کے بغیر بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی۔

یورپ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے ڈھائی کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھر انڈونیشیا میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

علاوہ ازیں ملائیشیا نے فائزر ویکسین کی 12ملین اضافی خوراک کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین