لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے کیس کو پہلے سے اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت جنسی ہراسانی کے از خود نوٹس کیس میں ضم کردیا۔میشا شفیع نے دسمبر 2019 میں جنسی ہراسانی کی شکایت گورنر پنجاب اور محتسب اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسترد کیے جانے اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی اپنی درخواست مسترد کیے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔تینوں مقامات سے درخواست مسترد ہوجانے کے بعد میشا شفیع نے دسمبر 2019 میں سپریم کورٹ میں مذکورہ معاملے پر درخواست دی تھی، جس پر پہلی سماعت ایک سال بعد 11 جنوری 2021 کو ہوئی۔میشا شفیع کی درخوست پر جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مختصر سماعت کرتے ہوئے میشا شفیع اور علی ظفر کے وکلا کو اپنے اعتراضات جلد جمع کروانے کی ہدایت کی۔