• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسینٹرز کی بھرتی، سیکریٹری سروسز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ صحت میں 1ہزار 7سو 33 ویکسینیٹر کی بھرتی سے متعلق دائر درخواست پر سیکریٹری سروسز نے انکوائری رپورٹ جمع کرادی ۔ فاضل عدالت نے تین ہفتوں کے بعد فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔پیر کو جسٹس محمدشفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محکمہ صحت میں 1ہزار 7سو 33 ویکسینیٹر کی بھرتی سے متعلق این ٹی ایس ٹیسٹ میں 55 فیصد مارکس لینے والوں کی بھرتی کے خلاف قادر بخش و دیگر کی جانب سے دائر رخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں سیکریٹری سروسز نے انکوائری رپورٹ جمع کرادی ،

تازہ ترین