• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ساڑھے 3سال بعد فضائی سروس بحال

ریاض (اے ایف پی، جنگ نیوز) سعودی عرب اور قطر کے درمیان ساڑھے 3 برس بعد پروازیں بحال ہوگئیں، دوحا سے قطر ائیروز کی پروازمسافروں کو لے کر ریاض پہنچی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے بچھڑے ہوئے خاندان کے افراد ائیر پورٹ پر دوبارہ گھل مل گئے۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔ یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

تازہ ترین