آسٹریا میں سردی کی شدید لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آسٹریا میں سردی کی شدید لہر دن کے دوران زیادہ سے زیادہ منفی 10 سے منفی 5 ڈگری ہے جبکہ ملک میں رات کے وقت درجہ حرارت برفانی علاقوں میں منفی 25 ڈگری تک نیچے گر جاتا ہے۔
آج دھند کے باعث ملک کے دیگر بڑے حصوں میں سورج نظر نہیں آیا۔