• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی پہلی جھلک منظر عام پر

بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ننھی پری کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔

اس ضمن میں ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے اپنی بھتیجی کے لیے انسٹاگرام پر ایک استقبالیہ پیغام جاری کیا۔


وکاس کوہلی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی پہلی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر ویرات اور انوشکا کی ننھی پری کی ہے۔

ویرات کوہلی کے بھائی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بھتیجی کو اس دُنیا میں خوش آمدید کہا اور اُنہیں اپنے گھر کی ننھی فرشتہ بھی قرار دیا۔

بھارتی کرکٹر کے بھائی کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ 

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے  مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔


ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان اسٹار ماں باپ کے لیے مبارکباد کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی۔

گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین