آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محمد یوسف اور مشتاق احمد کی ایک گھنٹے سے زائد فزیکل ٹریننگ

سابق کرکٹرز محمد یوسف اور مشتاق احمد ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں روزانہ فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں۔

سابق کرکٹرز محمد یوسف اور مشتاق احمد جو اب کوچنگ سے وابستہ ہیں لیکن انہیں جونہی وقت ملتا ہے وہ اپنی فزیکل ٹریننگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے محمد یوسف اور مشتاق احمد کے درمیان فٹنس برقرار رکھنے کے لئے مقابلہ ہورہا ہے۔ دونوں سابق کرکٹرز جونہی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے فارغ ہو ئے تو محمد یوسف اور مشتاق احمد نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک گھنٹہ سے زائد فزیکل ٹریننگ کی۔

محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ اور مشتاق احمد اسپن بولنگ کنسلٹنٹ ہیں سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ کوچز فٹ ہوں گے تو نوجوان کرکٹرز کو فٹ رکھیں گے۔ کوچز کی فزیکل ٹریننگ دیکھ کر نوجوان متحرک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کبھی ٹریننگ سے دور نہیں ہو سکتے یہ روز کا معمول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید