خلیجی ریاست بحرین نے قطر کو مناما میں دوطرفہ مذاکرات کے لیے مدعو کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بحرینی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ امور و مسائل پر دو طرفہ مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں دوطرفہ مذاکرات کے لیے کہا گیا تھا۔
بیان میں بحرین کے دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ العلا اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ان میں سے ایک قانونی کمیٹی ہے جبکہ دوسری نگراں کمیٹی ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی قائدین نے مشترکہ خلیجی جدوجہد کی تقویت اور دونوں برادر ملکوں کے باشندوں کی بھلائی کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔