• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو ڈیجیٹل اقامہ جاری کروانے کی ہدایت

سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو ڈیجیٹل اقامہ جاری کروانے کی ہدایت کردی گئی۔

عرب میڈیا نے سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل اقامہ کی کاپی موبائل میں محفوظ کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں۔ ’ڈیجیٹل اقامے کی وہی حیثیت ہے جو اقامہ کارڈ کی ہے، ڈیجیٹل اقامہ اس کا متبادل ہوگا۔


یاد رہے کہ 6 جنوری کو محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے کہا تھا کہ غیر ملکیوں کی ڈیجیٹل شناختی دستاویز کی تصدیق ’ابشر افراد‘ کی ایپ کے ذریعے آن لائن کی جا سکے گی۔

تازہ ترین