• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گیس موجود ہے، وفاق ڈاکا مار رہا ہے، وزیراعلیٰ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سندھ میں گیس موجود ہے جس پر وفاق ڈاکا مار رہا ہے، گزشتہ 10 سال میں سندھ کو بہت کم گیس دی گئی۔

سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر تحفظات، سندھ میں گیس کی موجودگی پر بات کی اور وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومتوں کو ہر بات پر موردِ الزام ٹھہرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر غلط فیصلہ ہوا، وزیراعظم کے لوگ ان کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ انھوں نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا، جواب محکمہ پاور کی طرف سے دیا گیا۔


انھوں نے کہا کہ 4 دن پہلے ملک تاریکی میں ڈوبا، دوسرے دن پہلا بیان آیا کہ پچھلی حکومتوں کی وجہ سے ایسا ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جب بات کریں کہتے ہیں پچھلی حکومت، پچھلی حکومت، پورے ملک کی بجلی چلی گئی سزا ملی تو ایک آپریٹر کو۔

سندھ کو گیس کی فراہمی سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس موجود ہے جس پر وفاق ڈاکا مار رہا ہے، گزشتہ 10 سال میں سندھ کو بہت کم گیس دی گئی۔

تازہ ترین