• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بعد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو بولنےکی اجازت نہ ملی


سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بعد بولنے کی اجازت نہیں ملی۔

قائد حزب اختلاف کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہ دیے جانے پر اپوزیشن کے اراکین نے خوب شور شرابہ کیا۔

اپوزیشن ارکان نے صوبائی وزیر تیمور تالپور کے ریمارکس پر بھی احتجاج کیا۔


فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایوان میں اُن کا نام لیا گیا ہے اس لیے جواب دینے کا مجھے حق دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والے میرے اس پر مطالبے پر اعتراض نہ کریں۔

اپوزیشن لیڈر کے بیان پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ بات جمہوریت کی نہیں قواعد کی ہے اور آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین