• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا


تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے استعفے کی وجوہات ابھی نہیں بتاسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی میں کسی بھی نوعیت کے اختلافات یا گروہ بندی کی تردید کی۔


فردوس شمیم نقوی نے ساتھ ہی کہا کہ ہر پارٹی میں اندرونی وجوہات ہوتی ہیں، پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی متحد ہیں، پارٹی میں گروپ بندی یا تقسیم نہیں جسے بڑی فالٹ لائن قرار دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند وجوہات ہیں، جن کو وضاحت سے فی الحال بیان نہیں کرنا چاہتا، جو آپ کے سامنے خود بخود آجائیں گی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میں نے سندھ اسمبلی لیڈر آف دی اپوزیشن کے عہدے سے چھوڑنے کے لیے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین