• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور چہرے کے دانوں پر ٹوتھ پیسٹ لگاتی ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے چہرے پر نکلنے والے دانوں سے نجات کا ایک انتہائی آسان نسخہ بتا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شردھا کپور نے بتایا ہے کہ وہ اپنی جلد پر نکلنے والے دانوں کا علاج ’ٹوتھ پیسٹ‘ کے ذریعے کرتی ہیں۔شردھا کپور سے سوال پوچھا گیا تھا کہ آج تک انہوں نے عجیب ترین بیوٹی ٹریٹمنٹ کون سا آزمایا؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شردھا کپور نے کہا کہ ”اگر میرے چہرے پر دانے نکلیں گے تو میں انہیں ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کروں گی۔ میرے خیال میں ٹوتھ پیسٹ لگانے سے دانے جلد خشک ہو جائیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق شردھا کی طرف سے دانوں پر ٹوتھ پیسٹ لگانے کے پیچھے یہ منطق کارفرما ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی بعض اقسام میں سیلیکا پایا جاتا ہے جو نمی کو ختم کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دانے جلد خشک ہو کر ختم ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین