• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،FBR سے شہباز شریف کی ٹیکس آڈٹ رپورٹ طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ایف بی آر سے شہباز شریف کی ٹیکس آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے استدعا کی کہ عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا اس میں میرے دو کنسلٹنٹ شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔انہوں نے کہا نیب کا کہنا ہے کہ چار سو ارب روپے بچائے مگر چنیوٹ آئرن اور میں ہم نے چھ سو چالیس ارب روپے بچائے ہیں۔جج جواد الحسن نے لیگی کارکنوں کا رش ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین