اسلام آباد(این این آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے سپریم کورٹ سے بھٹو ریفرنس کی جلدسماعت کرنے کی استدعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سے قبل بھٹو ریفرنس کی سماعت کی جائے۔انہوںنے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ نے ٹی وی پر اقرار کیا تھا کہ بھٹو کوپھانسی کی سزا غلط تھی ۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے 8 سال قبل بھٹو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا تھا ۔