• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان، مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے آج صبح 9 بجے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لا رہے ہیں ۔

شاہد خاقان رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچائیں گے۔

تازہ ترین