آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہانیہ عامر کی تُرک شیف براک کیساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی دُنیا بھر میں مقبول ترین تُرک شیف براک کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔


مذکورہ تصویروں میں ہانیہ عامر کو معروف ترک شیف براک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں تو ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ اُن کے منفرد انداز میں ڈش پلٹیں۔

ترک شیف کے کہنے پر ہانیہ عامر کوشش کرنے لگتی ہیں لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ اُن سے نہیں ہوگا جس کے بعد ترک شیف براک باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے یہ دلچسپ ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ترک شیف براک سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’یہ ایک زبردست رات تھی۔‘

چند ہی گھنٹوں میں ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک شیف براک نے دبئی میں اپنا نیا ریستوران کھولا ہے اور ہانیہ عامر نے بھی اُن سے وہیں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید