• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سوئی سدرن کو طلب کرلیا

کراچی میں گیس قلت کے معاملے پر وضاحت کے لئے سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے؟ گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، تندور سے روٹی لا رہے ہیں، سوئی سدرن والوں کی تنخواہیں چل رہی ہیںاس لیے کوئی جواب نہیں دیتا۔

درخواست گزار نےہائی کورٹ سے استدعا کی کہ ایم ڈی سوئی سدرن کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے، عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹر کو بلا رہے ہیں، پوچھتے ہیں قلت کیوں ہے۔

ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نےکہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے کوئی جواب نہیں آیا، ورک لوڈ کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین