• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک بچن نے پہلی مرتبہ آٹوگراف کب دیا تھا؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتادیا کہ اُن کے اکلوتے بیٹے اداکار ابھیشک بچن نے پہلی مرتبہ آٹوگراف کب دیا تھا۔

تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نےاپنی، ابھیشیک بچن کے ساتھ ماضی کی ایک پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ابھیشک بچن اُن کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ تصویر تاشقند ( ازبکستان کے دارالحکومت) میں لی گئی تھی، یہ تصویر 1990 کی ہے۔‘

امیتابھ بچن نے اس تصویر کے کیپشن میں اس لمحے کی خاص بات بتائی کہ ’اُس وقت ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف دیا تھا۔‘

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 11 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ساڑھے 5 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

لیکن اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھتے ہوئے امیتابھ بچن نے ایک غلطی کر دی جس کی رہنمائی کمنٹ سیکشن میں ان کے ایک مداح نے کی۔

اداکار امیتابھ بچن نےاپنی تصویر کے کیپشن میں غلطی سے 1990 کی جگہ 1900 لکھ دیا تھا جسے ان کے مداح نے درست کرتے ہوئے لکھا کہ ’سر میرے خیال میں آپ کا مطلب 1990 ہوگا۔‘

تازہ ترین