• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ فلرٹ دھرمیندر کیا کرتے تھے، جیا پرادا

1970 اور 1980 کے عشرے کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ جیا پرادہ نے کپل شرما شو میں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔

پروگرام کے میزبان کپل شرما نے جیا پرادا سے سوال کیا کہ ان کے عہد میں اداکاراؤں سے سب سے زیادہ کون فلرٹ کیا کرتا تھا، جس پر جیا پرادا نے ماضی کے معروف ہیرو دھر میندر کا نام لیا۔ 

واضح رہے کہ سینیئر اداکار راج ببر اور جیا پرادا کپل کے شو میں اپنی آنے والی پنجابی فلم ’بھوت انکل تسی گریٹ ہو‘، کو پروموٹ کرنے کے لیے اکٹھے آئے تھے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر اداکار گرپریت گوگی اور ایہانا ڈھلون بھی شامل تھے۔


اس موقع کپل شرما نے جیا پرادا سے پوچھا سب سے زیادہ فلرٹ کون کرتا تھا۔ اس سوال کے بعد جب جیا پرادا نے جواب سے قبل راج ببر کی جانب دیکھا تو پروگرام کے جج ارچنا پورن سنگھ نے راج ببر سے کہا کہ جیا جی آپکو دیکھ رہی ہیں۔

جس پر راج ببر نے کہا کہ میں بہت شریف تھا ان کے لیے، اس موقع پر جیا پرادہ نے بے ساختہ جواب دیا کہ دھرمیندر سب سے زیادہ فلرٹ کرتے تھے۔

یاد رہے کہ دھرمیندر اور جیا پرادا نے اس عہد میں کئی فلموں میں اکٹھے کام کیا جن میں قیامت، انصاف کون کریگا، مردوں والی بات، گنگا تیرے دیش میں اور کندن شامل ہیں۔ 

تازہ ترین