• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹر ولی خان بابر کو بچھڑے 10 برس بیت گئے

جیو نیوز کراچی کے شہید نمائندے ولی خان بابر کو بچھڑے 10برس بیت گئے، 2011 میں ولی بابر کو لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

ولی بابر قتل کیس سے جُڑے 6 افراد کو بھی ہدف بنا کرقتل کردیا گیا، فروری 2014 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو سزائے موت جبکہ 4 گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی، جو نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے۔

فیصل موٹا اور ذیشان کی سزا کے خلاف اپیلیں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین