• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینو شرما کا بھارتی وزیر پر مبینہ زیادتی کا الزام، وزیر کی تردید

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی گلوکارہ رینو شرمانے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔رینو شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں شامل وزیر شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔ رینو شرما نے الزام لگایا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔گلوکارہ نے کہا کہ 2013میں نمبر بند کر کے شہر چھوڑ دیا تھا لیکن ریاستی وزیر اندور شہر سے زبردستی واپس لائے اور ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رکھا جبکہ ان کی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جس کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مسلسل شادی سے انکاری رہے۔ گلوکارہ کے سنگین الزامات کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ رینو شرما نے ایف آئی آ ر کی کاپی سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب دھننجے منڈے کا تعلق بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے اور وہ ریاست مہاراشٹرا میں شیو سینا کے اتحادی ہیں جبکہ وہ سوشل جسٹس اینڈ اسپیشل اسیسٹنس کے وزیر ہیں۔جانب ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بدنام کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے جبکہ گلوکارہ کی بہن سے ماضی میں تعلقات رہے ہیں اور ان سے 2بچے بھی ہیں جنہیں اپنا نام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019سے رینو شرما اور ان کی بہن نے پیسوں کیلئے بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے جس کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔خیال رہے کہ گلوکارہ رینو شرما متعدد گانے گاچکی ہیں جس میں ’بے شرم‘ اور ’دیسی لو‘ شامل ہیں۔

تازہ ترین