• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں انٹری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

انسٹاگرام پر حریم شاہ کے اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز کا پرومو جاری کیا گیا ہے جکہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے معاہدے پر دستخط کرتی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔ویب سیریز راز میں ہدایتکاری کے فرائض اسد علی زیدی نے انجام دیئے ہیں۔

ویب سریز کی کہانی منصور سعید کی تحریر کردہ ہے جب کہ اس کے پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین